• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں عالمی تنظیموں کو داخلے کی اجازت دے، پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ

اسلام آباد (اے پی پی) کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض فورسز کے ظلم، تشدد اور سفاکانہ کارروائیوں کے باعث مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے ذہنی امراض کی روک تھام کیلئے عالمی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں داخلے کی اجازت دے۔ کینیڈاکے دارالحکومت اوٹاوا میں پاک کینیڈا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا بشیر نے کہا کہ عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ ذہنی امراض کے شکار لاکھوں کشمیریوں کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ چند محتاط اندازوں کے مطابق جبری گمشدگی، ماورائے عدالت ہلاکتوں، پیلٹ گن کے استعمال اور بڑی تعداد میں کشمیری خواتین کی بے حرمتی سے مقبوضہ کشمیر میں تقریباً 45؍ فیصد لوگ ذہنی امراض کا شکار ہو چکے ہیں۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ یہ طے شدہ حقیقت ہے کہ وہ نفسیاتی عوارض، جن کا سبب شدید ذہنی صدمہ ہوتا ہے، کا فوری علاج نہ کیا جائے تو وہ زیادہ سنگین ہو جاتے ہیں۔
تازہ ترین