• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کمپنی پاکستانی نوجونواں کےلئے آئی ٹی منصوبے شروع کرے گی

اسلام آباد (اے پی پی)چین کی ایک سرمایہ کار کمپنی پاکستان کے نوجوانوں میں عالمی معیار کا ڈیجیٹل کلچر فروغ دینے کے لئے کثیر جہتی آئی ٹی منصوبے شروع کر رہی ہے، چین کی کمپنی ٹائمیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈونلڈ لی نے ”اے پی پی“ کو بتایا ہے کہ ہم خدمات کے شعبے میں مقامی نوجوانوں کو تربیت دینا چاہتے ہیں اور ان کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے استعداد کار میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی پاکستان کے 6بڑے شہروں میں مختلف ای کامرس پروگراموں کے ذریعے نوجوانوں کے لئے کاروباری مواقع اور لاکھوں ملازمتیں پیدا کرے گی۔

تازہ ترین