• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری نرخ پر دودھ فروخت نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنرکراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے ہے اس میں اضافہ نہیں کیا گیا ہےسرکاری نرخ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیاگیا ہے دودھ فروشوں پر جرمانے کئے لئے اور متعدد کو جیل بھیج دیا گیا، کمشنر کراچی نے بعض دودھ فروشوں کی جانب سے قیمت میں از خود اضافے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں دودھ کے سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کر نے والوں کیخلا ف کریک ڈائون شروع کریں،دریں اثناکمشنر کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شرقی احمد علی صدیقی کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنرز نے ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ ایک دکاندارکو گرفتار کر کے ایک روز کے لئے جیل بھیج دیا ہے، فیروزآباد کے علاقے میں ایک دودھ فروش کو بھی جیل بھیجا گیا ہے، کمشنر اعلا میے کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے میں 3دکانداروں دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ایک کو گرفتار کر کے ایک روز کے لئے جیل کی سزا دی گئی، فیروزآباد کے علاقہ میں تین دکانداروں پر جرمانہ اور ایک کوگرفتار کیا گیا، ضلع ملیر میں ابراہیم حیدری میں دو اور مراد میمن میں تین دودھ فروشوں پر پندرہ پندرہ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، پریس ریلیز میں ڈپٹی کمشنر ز کے کنٹرول رومز کے نمبر جاری کئے گئے ہیں تاکہ صارفین ان پر اپنی شکایت درج کرا سکیں ،ڈپٹی کمشنر جنوبی99205628ڈپٹی کمشنر شرقی 99230918ڈپٹی کمشنر غربی 99333175ڈپٹی کمشنر وسطی 99260049ڈپٹی کمشنر ملیر99333788ڈپٹی کمشنر کورنگی 99333926یا کمشنرکراچی کنٹرول روم 02199205634 پر اپنی شکایت درج کرائی جاسکتی ہیں۔

تازہ ترین