• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب اور وندر میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) حب اور وندر میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے پولیس کے مطابق حب کا رہائشی نوجوان عرفان علی موٹرسائیکل پر بازار جا رہا تھا وہ جب سٹی تھانے کے سامنے پہنچا تو ایک تیز رفتار ٹرک نے اسے کچل کر شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے زخمی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک قبضے میں لے لیا جبکہ وندر میں تیز رفتار مسافر کوچ اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور عبدالرئوف موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا۔
تازہ ترین