• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیرمیں مظالم پرانسانی حقوق کے علمبردار کیوں خاموش ہیں:عوامی تحریک

ملتا ن ( سٹا ف رپو ر ٹر )پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کا اہم اجلاس قائم مقام صدر ڈاکٹر زبیراے خان کی صدارت میں ہوا جبکہ مہمان خصوصی صوبائی سیکرٹری جنرل سردار سیف اللہ خان سدوزئی تھے۔اجلاس میں صوبائی رہنماؤں کے علاوہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے ضلعی صدور اورسیکرٹری جنرل نے شرکت کی۔اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور ظلم و بربریت پر تشویش کا اظہار کیا گیا اوربھارت کی ریاستی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی رہنماؤں ڈاکٹر زبیراے خان،سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ،راؤ عارف رضوی،میاں نوراحمد سہو،خواجہ اللہ رکھا سیاف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دو ایٹمی قوتوں کے درمیان محاذ آرئی کا باعث ہے اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔کشمیر جنت نظیر کو جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،ان پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔انسانی حقوق کے علمبردار کیوں خاموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو جرات کے ساتھ عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے۔حکومتی کامیاب سفارت کاری قابل تحسین ہے۔پاکستان عوامی تحریک عالمی سطح پر بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج جاری رکھے ہوئے ہے۔جبکہ 31 اگست کو جنوبی پنجاب میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔اجلا س میں جنوبی پنجاب بھر سے ضلعی صدور میجر اقبال چغتائی،یاسر ارشاد دیوان،اقبال قادری،ریاض خان علیانی،نشاط احمد باجوہ ایڈووکیٹ،مہر شعبان ورک،ملک بشیر ایڈووکیٹ،سلیمان طاہر،ملک امان اللہ سہارن،ملک انور قادری،حاجی راؤ شمشاد علی،چوہدری عبدالمجید گجر،آصف چنگوانی،میاں مدثر سہو ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان عوامی تحریک آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔کارکنان تنظیم سازی کا عمل تیز کردیں۔
تازہ ترین