• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی ٹیوب ویلوں کے بلوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے، کسان بورڈ

ملتان (سٹاف رپورٹر) کسانوں کے لئے مشکلات پیدا کی جارہی ہیں زرعی ٹیوب ویلوں کے بلوں میں دو روپے فی یونٹ اضافہ کسی صورت قبول نہیں کاٹن فیکٹری مالکان نے ایکاکرلیا ہے انکم ٹیکس وہ کسانوں پہ ڈال رہے ہیں، کسان بورڈ ملک بھر میں کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہے، مسائل حل نہ ہو ئے تو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔ یہ بات کسان بورڈ کے عہدیداروں چوہدری نثار احمد خان ، شوکت علی خان، جام حضور بخش نے ملتان میں کسان بورڈ جنوبی پنجاب کی صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہو ئے کہی، انہوں نے مزید کہا کہ کاٹن کی قیمت 6ہزار روپے فی من مقرر کی جائے خریداری کے لئے ٹریڈنگ کارپوریشن کے نظام کو بہتر کیاجائے ،گنے کی قیمت 3سو روپے فی من مقرر کی جائے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بجلی کے بلوں اور کاٹن کا ریٹ 5 ہزار روپے مقرر کرے،اجلاس میں حافظ محمد حسین، صغیر احمد، ریاض چیمہ، احمد یار دلانہ، زبیر ملکانی، حسن رفیق، عاطف نواز ، خالد محمود، بابر درانی ، افتخار احمد، بہران ملانہ، یوسف خان، ابوبکر،جاوید اعوان، محسن ریاض، سجاد عامر اعوان ودیگر نے بھی شرکت کی ۔
تازہ ترین