• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت امام حسینؓ کی قربانی انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے:زوہیب گیلانی

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر )در گاہ حضرت سخی نواب کے سجادہ نشین مخدوم زوہیب گیلانی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کی قربانی رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ معاشرے میں بےراہر وی کے شکار افراد کو اُسوہ شبیری سے روشناسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہا ئش گا مخدو م گیلانی ہاؤس میں 9محرم الحرام کو رضا ہال میں منعقد ہونے والی41 ویں سالانہ حسینیہ کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کے مشاورتی اجلاس میں اپنے صدارتی خطاب میں کیا ۔ اجلاس میں کا نفر نس کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ سبطین رضا لودھی نے سر انجام دیئے جبکہ شرکاء میں سید زاہد حسین گردیزی،محمد علی رضوی،شاہد محمود انصاری، بشارت قریشی،شفقت حسین لنگاہ،ملک کفایت حسین ،حسن رضا جعفری،وقاص فرید قریشی،شوکت شاہ بخاری،حافظ ظفر قر یشی،تصور حیات ،علیم طاہر،سید فہد گیلانی،غلام شبیرو دیگر عہدیدار شریک تھے ۔اجلاس میں ا41 ویں حسینیہ کانفرنس کے انتظامی امور کے متعلق مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور ان کمیٹیوں کو مختلف ذمہ داریاں تفویض کی گئیں ۔کانفر نس کے سلسلے میں آئندہ اجلاس یکم ستمبر کا منعقد ہو گا۔
تازہ ترین