• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی ،متعددگرفتار،منشیات،اسلحہ برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ مظفرآباد نے ملزم مجتبیٰ سے 18 بوتل شراب ،پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم شکیل سے 560گرام چرس ،پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم قسور سے 40لیٹر شراب اور ملزم صابر سے 10لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم منصور پسٹل 30بورمعہ 03گولیاں، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم راشد سے پسٹل 9mmمعہ 5گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزمان حبیب ، عبدالرزاق،کاشف،فیاض کو بلیرڈ جواء کھیلتے ہوئے وٹک کی رقم 1720/-برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔۔پولیس تھانہ پاک گیٹ نے مسماۃ سوائی مائی کو بھیک مانگنے پر قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔ نقشبند کالونی کی رہائشی خاتون ماہ نور نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا کہ اس نے نجی ٹیکسی کو کرایہ پر لیا۔بڑی بہن بھی اس کے ہمراہ تھی ۔ ٹیکسی ڈرائیور راستے میں گاڑی کو روک کر کسی دوست سے باتیں کرنے لگا جس کو منع کیا اور کہا کہ انہیں دیر ہو رہی ہے جس پر ڈرائیور جس کا نام ظفر تھا اول فول بکنے لگا اور اسے اور اس کی بہن کو گاڑی سے دھکا دے کر اتارا جس سے گر کروہ زخمی ہو گئیں ۔پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔تاحال پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔ تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں مجتبیٰ شراب کے نشہ میں دھت ہو کر سسرال کے گھر گھس گیاسسر نے پولیس کو کال کرکے شراب فروش داماد کو گرفتار کرا دیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے دوران تفتیش اس سے 18بوتل شراب بھی برآمد کر لیں۔ پولیس نے ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر2افرادمصور،عتیق کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کو گرفتار کر لیا جن کا سسٹم بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
تازہ ترین