• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام کے ترقیاتی کاموں کا تخمینہ لاگت چیک کرنے کے احکامات

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنر کو میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر ترقیاتی کام کے تخمینہ لاگت چیک کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اس ضمن میں تمام ڈپٹی کمشنر اور چیف آفیسرز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر ملتان سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں کروڑوں روپے مالیت سے محرم روٹس پر پیچ ورک، لائٹس اور ٹف ٹائل کی تنصیب کیلئے ٹینڈرز جاری کئے گئے ہیں ، پنجاب حکومت کو ٹینڈرز میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کی شکایات ملی ہیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کو تخمینہ لاگت خود چیک کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
تازہ ترین