• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرجا گھروں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے احکامات

ملتان (سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک نے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے حوالے سے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا، سی پی او ملتان نے اس دوران پارسٹر انسٹیٹیوٹ نقشبند کالونی اور کرائیسٹ چرچ 7 نمبر چونگی کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے احکامات دئیے، انہوں نے تمام ڈویزنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو ہدایت دی کہ تمام گرجا گھروں کی سکیورٹی کو فول پروف بنائیں اور سکیورٹی ڈیوٹی کو چیک کریں۔ سی پی او ملتان ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران سے ملے اور ان کو مناسب ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔
تازہ ترین