• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برائیلر فیڈ بیگ کی قیمت 3100 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولٹری فارم مالکان پر نئی افتاد، برائیلر فیڈ بیگ کی قیمت بڑھ کر3100 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ پولٹری کنٹرول شیڈ ایسوسی ایشن نے فیڈ بیگ کی قیمتوں میں اضافے کو انڈسٹری کے لئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔پولٹری کنٹرول شیڈ ایسوسی ایشن کے صدر مہر غضنفر علی نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ حکومتی اقدامات کے باعث پولٹری انڈسٹری تباہی سے دوچارہے۔ پولٹری فارمز مالکان کے لئے کاروبار جاری رکھنا دشوار ہوگیا ہے۔ اب نئی افتاد یہ آن پڑی ہے کہ برائیلر فیڈ تیار کرنے والی کمپنیوں نے ایکا کرتے ہوئے فیڈ بیگ کی قیمت میں ایک ساتھ125 روپے کا نمایاں اضافہ کر دیا ہے جس کے بعدبیگ کی قیمت بڑھ کر3100 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ برائیلر فیڈ بیگ کی قیمتوں میں اضافے سے مالکان پر بے تحاشا مالی بوجھ بڑھ گیا ہے۔ ایسوسی ایشن اس اضافے کو مسترد کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس صورتحال کا نوٹس لے اور پولٹری انڈسٹری کی بحالی کے لئے اقدامات عمل میں لائے جائیں۔
تازہ ترین