• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف مقدمات میں ملوث 15ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ نے منشیات ،پتنگیں برآمد ہونے ، بغیر اطلاع مکان کرایہ پر دینےاور جوائے کے مقدمات میں ملوث 15 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے، ملزمان میں نوازش، عنایت، سفیان، ناصر، امیر بخش، اشرف ، جواد،، فیاض اور نادر ، ہاشم، مرید، عاشق، یاسر، نعمان اور حبیب شامل ہیں،فاضل عدالت نےمختلف مقدمات میں 13 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے ان میں ناجائز اسلحےکے 2 ملزموں بختیار اورریاض کو 50،50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں، بھیک مانگنے کے مقدمہ میں ملوث 5 خواتین ملزموںشازیہ، سمیرا، سلیمہ، شمیم اور آمنہ بی بی کو 30,30ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر جبکہ غیرقانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے کے مقدمات میں ملوث 6 ملزموں اجمل، محمد دین، مختار، رفیق، یونس اور گلریز کو 30،30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہےجبکہ تیز رفتاری اور ون ویلنگ کے مقدمات میں ملوث 8 ملزموں رمیض، عدنان، فاخر، قیوم، تابش، وحید، نثار اور امین الدین کو 3،3 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے، مویشی چوری کے ملزم غفور کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین