• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں شہیدوں کا لہو شامل ہے:مقررین

ملتان (پ ر ) متحدہ مجلس شہریان کی جانب سے شہرکی سرکردہ شخصیات میں ان کی سیاسی و سماجی‘ مذہبی اور صحافتی خدمات کے اعتراف میں جشن آزادی ایوارڈ 2019ء تقسیم کئے گئے، جن شخصیات میں ایوارڈ دیئے گئے، غلام یزدانی گیلانی‘ پروفیسر حنیف چوہدری ‘ آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے معاون خصوصی سیکرٹری جنرل شیخ صلاح الدین ‘ سوشل ترقیاتی گروپ کے چیئرمین ملک محمد یوسف ‘ شیخ عبدالحمید قادری ‘ ڈاکٹر عمران یوسف ‘ ایم سلیم درباری ‘ میزبان تقریب حافظ محمد ظفر قریشی نے احمد مجتبیٰ گیلانی ‘ ایم پی اے ندیم قریشی ‘ ممبر آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن ملک عرفان اترا ‘ مخدوم زوہیب گیلانی‘ ڈاکٹر صدیق خان قادری‘ نوید شاہ ، شیخ واجد شوکت ‘ رانا اسلم ساغر ‘ مختار احمد راٹھور کوجبکہ شوکت اللہ وارثی کا ایوارڈ ان کے صاحبزادے بابر خان بارثی کو دیا گیا، غلام یزدانی گیلانی‘ ندیم قریشی ‘ پروفیسر حنیف چوہدری ‘ ملک محمد یوسف ‘ احمد مجتبیٰ گیلانی ‘ زوہیب گیلانی ‘ شیخ صلاح الدین نے کہا کہ پاکستان کی بنیادوں میں ہمارے لاکھوں شہیدوں کا لہو شامل ہے، یہ مملکت خدا داد اکابرین تحریک آزادی کی طویل جدوجہد کا ثمر ہے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی اور استحکام کے لئے ہر شخص کو کردار ادا کرنا ہوگا، میزبان متحدہ مجلس شہریان کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد ظفر قریشی‘ نائب صدر بابر خان وارثی ‘ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمران یوسف نے کہا کہ ہر سال پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر منتخب شخصیات میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو ایوارڈ سے نوازاتے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی یہ ایوارڈ کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔
تازہ ترین