• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی سکول میں طلبا کا ساتھی طالبعلم پرتشدد، پرنسپل کا کارروائی سے انکار ، پولیس نے منیجر اکائونٹس کو گرفتار کر لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) نجی سکول میں طلباکے گروپ نے ساتھی طالبعلم کا تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، والدین کے احتجاج پر پرنسپل نے مذکورہ طلبا کے خلاف کارروائی سے انکار کردیا جس پر والدین نے 15پر کال کرکے پولیس کو بلالیا ، چہلیک پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے منیجر اکائونٹس کو گرفتار کر لیا ،ایک روز قبل شمس آباد میں قائم نجی سکول میں بعض طلبا نےمحمد حسن کو تشدد کا نشانہ بنایا ، متاثرہ کےوالد محمد اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد حسن کو متعدد بار پہلے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، پرنسپل سہیل اور سکول کی ایڈمن کومتعدد بار شکایات کی لیکن انتظامیہ نے توٹس نہیں لیا ، انہوں نےپرنسپل کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر پولیس بلا لی، جس پر پولیس نے منیجر اکائونٹس قیصر کو گرفتار کر لیا ۔
تازہ ترین