• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’اسلامی ملک کے مودی کو ایوارڈ دینے پر مایوسی ہوئی‘

وزیرِاطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو 


وزیرِاطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ ایک اسلامی ملک کی جانب سےمودی کو ایوارڈ دینے پر مایوسی ہوئی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیرِ اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آر ایس ایس کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا قتل ِ عام شروع کر رکھا ہے جبکہ پاکستان پوری دنیا کو بھارتی مظالم سےآگاہ کر رہا ہے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے اگر پنجاب حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرلی ہے تو اس میں کوئی مسئلہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر جیسے مسائل پر اسلامی ممالک کو ایک ہونا چاہیے مگر افسوس کہ ایسا نہیں ہے۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ انہیں اسلامی ملک کی جانب سے مودی کو ایوارڈ دینے پر مایوسی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے مگر انہوں نے بھی کوئی کام نہیں کیا۔

تازہ ترین