• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، فائرنگ سےایس ایچ او کی سالی جاں بحق

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ شارع فیصل کی سالی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق 4 سے 5 ملزمان صبح 8 بجے گلستان جوہر میں واقع بنگلے میں داخل ہوئے، ملزمان نے خاتون کو لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون ڈاکٹر تھی اور ایس ایچ او سرور کمانڈو کی سالی تھی، مقتولہ کینیڈا سے شادی میں شرکت کرنے کے لیے آئی تھی اور جس بنگلے میں واقعہ ہوا وہ مقتولہ کے دیورکا ہے۔

واردات کے بعد ڈاکو اپنی گرے رنگ کی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے، ملزمان کی گاڑی سے اسلحہ اور ایک گاڑی کی نمبر پلیٹ ملی ہے۔

ایس ایچ او سرور کمانڈو کے مطابق ڈاکوؤں نے گھر میں فائرنگ کی تھی جس سے ڈاکٹرعائشہ زخمی ہوگئی تھیں اور وہ صبح سے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں تاہم دوران علاج دم توڑ گئی۔

تازہ ترین