• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشز سیریز :تماشائیوں کا بین اسٹروک کو خراج تحسین

تماشائیوں کا بین اسٹروک کو خراج تحسین


ایشزسیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی تاریخی فتح کے بعد تماشائیوں نے میچ کے ہیرو بین اسٹوک کو خراج تحسین پیش کیا ۔

ہیڈنگلے میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی فتح کے بعد بین اسٹروک میچ کے ہیرو بن گئے اور تماشائیوں سے انہوں نے خوب داد وصول کی۔

شدید گرمی کے باوجود بھی لیڈز ٹیسٹ میں تماشائیوں کا جذبہ قابل تعریف تھا اور وہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے پورے میچ کے دوران گرائونڈ میں موجود رہے، تاہم شاندار بیٹنگ ذریعے ٹیم کو فتح دلانے پر تماشائیوں نے بین اسٹوک کے حق میں نعرے لگائے اور ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

میچ کے بعد تماشائیوں نے بین اسٹوک کو کھڑے ہوکر خراج تحسین پیش کیا، گرمی کے باعث تماشائیوں نے اپنے جوتے اور چپل ہاتھوں میں پکڑے ہوئے تھے ، جبکہ کچھ شائقین شرٹس اتارے بھی نظر آئے۔

واضح رہے کہ بین اسٹوکس کی شاندار اننگز کی بدولت انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دے کر تاریخ رقم کی ہے۔

لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 70 سے کم اسکور پر آؤٹ ہونے کے باوجود ٹیسٹ میچ جیتنے کا کارنامہ انجام دیا، ایسا 132 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔

آخری وکٹ پر بین اسٹوکس اور جیک لیچ نے 76 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی، جس کی بدولت انگلینڈ نے ہارے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

بین اسٹوکس نے میچ میں 8 چھکے اور 11 چوکے لگائے، وہ 135 رنز پر ناقابل شکست رہے، اور وہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

تازہ ترین