• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا دودھ مہنگا فروخت ہونے کا نوٹس

سندھ حکومت نے کراچی کے مختلف علاقوں میں دودھ 110 روپے فی لٹر فروخت ہونے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی برائے رسد و قیمت ڈاکٹر کھٹومل جیون نے کشمنر کراچی کو سرکاری قیمت 94 روپے میں دودھ فروخت نہ کرنےوالے ڈیلرز اور دکانداروں کےخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

ڈاکٹر کھٹومل جیون نے کہا کہ اضافی قیمت پر دودھ فروخت کرنے والے ڈیری فارمز, باڑوں اور دکانوں پر چھاپے مارکر سیل کردیا جائے۔

معاون خصوصی برائے رسد و قیمت کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کو مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کمشنر اور تمام پرائس میجسٹریٹس کل سے مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں اور دکانداروں, ڈیری فارمز اور ڈیلروں کو دودھ سرکاری قیمت پر فروخت کرنے کا پابند کریں۔

تازہ ترین