• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی اور ضلعی کنزیومر پروٹیکشن کونسلز بنانے سے متعلق سندھ حکومت کو 20روز میں کونسلز ترتیب دینے اور کنزیومر کورٹس کے ججز کو تنخواہیں فوری ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ دو رکنی بینچ کے روبرو سماعت ہوئی۔ سیکرٹری زراعت، سپلائی اینڈ پرائس ڈیپارٹمنٹ، سندھ حکومت کے فوکل پرسن عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار منصوراقبال نے موقف اپنایا کہ 29اضلاع کے کنزیومر کورٹس کے ججز کی تنخواہ تک ادا نہیں کی جا رہی۔ عدالتی حکم کے باوجود صوبائی اور اضلاع کی سطح پر کنزیومر پروٹیکشن کونسلز بھی نہیں بنائی گئیں۔ فو کل پرسن نے بتایا کہ ججز کی تنخواہیں جاری کرنے کے لیے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین