• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفیظ شیخ نے قرضوں میں اضافے پر تنقید مسترد کردی

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے قرضوں میں اضافے پر تنقید مسترد کر دی۔


اسلام آباد میں ایس ای سی پی کے تحت منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ حکومتی قرضوں میں 7600 ارب روپے اضافے پر تنقید مناسب نہیں، یہ دیکھیں کہ حکومت نے اپنے اخراجات کیلئے کتنا قرضہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین ہزار آٹھ سو ارب روپے کے ٹیکس ریونیو میں سے اکیس سو ارب قرضوں کی ادائیگی پر خرچ کرنا پڑا ہے، ریونیو میں سے 2300 سے 2400 ارب صوبوں کو چلے جاتے ہیں۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان معاشی تبدیلی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، برآمدات بڑھی ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے، اینٹی کرپشن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے والا ملک بن رہا ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں جا کر پاکستان نے دنیا بھر کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان معاشی نظم وضبط قائم کرےگا۔

بجٹ میں مالی مشکلات کے باوجود نجی شعبے کے لیے سہولیات فراہم کی ہیں، خطے میں ترقی کے لیے کے لیے مواصلات اور رابطے بڑھانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ کیپٹل مارکیٹ ترقی کرے، انہوں نے کہا کہ سی پیک پراجیکٹ علاقی روابط میں اہم کردار کر رہا ہے۔


تازہ ترین