• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے لیے 95 ارب کے دو منصوبے منظور کرلیے گئے ، حفیظ شیخ

کراچی کے لیے 95 ارب کے دو منصوبے منظور


مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی کے لیے 95 ارب روپے کے دو منصوبے منظور کر لیے گئے ہیں۔

ایکنک اجلاس کے بعد مشیر برائے خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لیے منظور کیے گئے 95 ارب کے منصوبوں میں نمائش سے لے کر ملیر تک ریڈ لائن ٹرانسپورٹ منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایکنک اجلاس میں گوادر، مکران کونیشنل گرڈ سےمنسلک کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ عام لوگوں اورکسانوں کی زندگی میں بہتری لانا حکومت کی ترجیح ہے۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ زرعی شعبوں کےمنصوبوں کیلیے 8ارب روپے کے منصوبے منظور کیےگئےہیں ، مزید27لاکھ افرادکو صحت کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ منظورشدہ منصوبوں سےملکی معیشت کو فائدہ ہوگا، جبکہ 3ارب درخت لگانےکا منصوبہ بھی منظور کیا گیا ہے۔

تازہ ترین