• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی خبر درست نہیں، وزارت خزانہ


وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق میڈیا میں آنے والی خبریں درست نہیں۔

وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق کل شام سرکاری اعلامیہ جاری کرے گی۔

اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بجھوائے جانے کے بعد پہلے وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا بیان آیا۔

جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا فائدہ براہ راست عوام کو منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے اوگرا سمری کے مطابق ہی پٹرول کی قیمت میں 4روپے 59پیسے ڈیزل کی میں 7روپے 67پیسے مٹی کے تیل کی قیمت میں 4روپے 27پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 63پیسے کمی کااعلان کیا۔

جس کے بعد وفاقی وزیر پٹرولیم نے بھی یکم ستمبر سے ڈیزل کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوگرا سمری کے مطابق کمی کا اعلان کیا۔

وفاقی وزیر پٹرولیم کی طرف سے ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 67پیسے کی بجائے 5روپے 33پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ میڈیا میں آنے والی پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق خبریں درست نہیں۔

تازہ ترین