• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی(جنگ نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید کو لال حویلی میں خطاب کے دوران کرنٹ لگ گیا۔

شیخ رشید کو کرنٹ لگ گیا


وزیر ریلوے شیخ رشید کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لال حویلی میں اجتماع سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران انہیں مائیک سے زور دار کرنٹ کا جھٹکا لگا جس سے وہ حواس باختہ ہوگئے۔کرنٹ لگنے پر شیخ رشید نے کہا کہ کرنٹ لگ گیا ہے خیر ہے، کوئی بات نہیں۔وزیر ریلوے نے ازراہِ مذاق کہا کہ میرا خیال ہے کرنٹ آگیا ہے لیکن مودی اس جلسے کو ناکام نہیں کرسکتا۔

تازہ ترین