• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 113 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے  جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  پیٹرول فی لیٹر4 اعشاریہ 59 روپے، ہائی اسپیڈ 5 اعشاریہ 33 روپے، مٹی کا تیل 4 اعشاریہ 27 روپے اور لائٹ ڈیزل 5 اعشاریہ 63 روپے سستا ہوگیا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل127 روپے 14 پیسے فی لیٹر میں ملے گا۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 57 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 91 روپے 89 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان سب پر بازی لے گئیں اور پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کردیں۔













خیال رہے کہ اِس سے قبل فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر پیٹرولیم مصنوعات کی غلط قیمتوں کا اعلان کردیا تھا اور اُنہوں نے کہا تھا کہ عوام دوست حکومت کا لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدام ہے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حکومت عوام کو منتقل کرے گی، نئے پاکستان کا دوسرا سال عوامی فلاح و بہبود اور نئی خوشخبریاں لے کر آئے گا۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

تازہ ترین