• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں پٹرول بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش سے سستا؟

پاکستان میں پٹرول بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش سے سستا؟


وزارت خزانہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت بھارت، سری لنکا اور بنگلا دیش سے کم ہے۔

وزارتِ خزانہ نے پاکستانی روپوں میں بتایا ہے کہ بھارت میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 168روپے 25 پیسے ہے، سری لنکا میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 144روپے 15پیسے ہے۔

وزارتِ خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بنگلا دیش میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 168روپے 79پیسے ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق آج رات 12 بجے کے بعد سے پٹرول 4 روپے 59 پیسے اور ڈیزل 5روپے 33 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں4 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی ہونے کے بعد نئی قیمت 113 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

5 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد ڈیزل 127 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہو گیا جبکہ مٹی کا تیل 4 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 99 روپے 57 پیسے فی لیٹر ہو گیا۔

وزارت خزانہ نے لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 91 روپے 89 پیسے فی لیٹر مقرر کی ہے۔

تازہ ترین