• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں کراچی کا کونسا نمبر ؟

دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں کراچی کو 57واں نمبر ملا ہے جبکہ جاپان کا شہر ٹوکیو مسلسل تیسرے سال بھی پہلے نمبر پر ہے۔

اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی جاری کردہ 2019ء کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی کو دنیا کے محفوظ ترین 60 شہروں میں 57 واں نمبر پر ڈالا گیا ہے۔

2017 ء کی رپورٹ میں کراچی اس فہرست میں 60 ویں نمبر پر تھا، پچھلے 2 برسوں میں کراچی کی امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے مگر کراچی صحت کے وسائل میں کمی، ٹارگٹ کلنگ، رہزنی کی وارداتوں اور دیگر صاف ستھرائی میں کمی کے باعث 100 میں سے 39 پوائنٹ پا کر 2 درجہ بہتر ہوا ہے اور 57 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

ٹوکیو مسلسل تیسری مرتبہ دنیا کا محفوظ ترین شہر


اس رپورٹ کے مطابق جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو مسلسل تیسرے سال بھی دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار پایا ہے۔

ہر 2 سال بعد شائع کی جانے والی اس رپورٹ میں دنیا کے بڑے شہروں کی جرائم کی شرح اور قدرتی سانحات سے ہونے والی اموات سمیت تقریباً 50 مختلف عوامل کی بنیاد پر درجہ بندی کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹوکیو کو سانحات سے بچاؤ کی منصوبہ بندی، صحت، تشدد کی روک تھام، جرائم اور وائرس سے متاثرہ کمپیوٹروں کی کم تعداد کی وجہ سے دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہر ست میں پہلا نمبر ملا ہے۔

فہر ست کے مطابق دوسرے نمبر پر سنگاپور ہے تیسرے نمبر پر بھی جاپان کا ہی شہر اوساکا ہے۔

چوتھے نمبرپر نیدرلینڈز کا شہر ایمسٹرڈیم، پانچویں پر آسٹریلیا کا شہر سڈنی جبکہ چھٹے نمبر پر کینیڈا کا شہر ٹورونٹو ہے۔

ساتواں محفوظ ترین امریکی شہر واشنگٹن ڈی سی جبکہ آٹھویں نمبر پر ڈنمارک کا شہر کوپن ہیگن ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کا 9 واں محفوظ ترین شہر جنوبی کوریا کا سیئول ہےجبکہ 10 ویں نمبر پر آسٹریلیا کا شہر میلبورن ہے ۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر نیو دہلی 53 ویں نمبر پر ہے۔

اس فہرست میں سب سے آخری نمبر یعنی 60 ویں نمبر پر دنیا کا محفوظ ترین نائیجیریا کا شہر لاگوس ہے۔

تازہ ترین