• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے قدیم علاقے سولجر بازار میں واقع شری پنچ مکھی ہنومان مندر کی کھدائی کے دوران مورتیاں نکل آئیں۔

کراچی، مندر کی کھدائی کے دوران مورتیاں نکل آئیں


مندر کی انتظامیہ کا دعوی ہے کہ یہ مورتیاں 15 سو سال پرانی معلوم ہوتی ہیںجبکہ محکمہ آثار قدیمہ کے افسران نے انہیں ڈھائی سو سے تین سو سال پرانا قرار دیا ہے۔

شری پنچ مکھی ہنومان مندر کی زمین سے مورتیاں اس وقت نکلیں جب مندر کی تزئین و آرائش کے لئے تعمیراتی کام کیا جارہا تھا۔

مندر کی انتظامیہ کے مطابق کمشنرکراچی اور اسسٹنٹ کمشنر ایسٹ نے عدالتی حکم پر مندر ہمارے حوالے کیاجبکہ مندر کے اطراف قبضہ ختم کروانے کے لیے کھدائی کی گئی تھی ، کھدائی کے دوران 8 چھوٹی اور 2 بڑی مورتیاں نکلی ہیں۔

محکمہ آثار قدیمہ کے افسران نے دورہ کیا اور مورتیوں کا جائزہ لیا گیا۔محکمہ آثار قدیمہ کے افسران کا کہنا ہے کہ مورتیاں ڈھائی سو سے تین سو سال پرانی ہیں جبکہ مزید نوادرات بھی ملنے کی توقع ہے۔

نوادرات کی حفاظت کے پیش نظر انتظامیہ کو مذید کھدائی سے منع کردیا گیا ہے۔ مورتیوں کی صفائی اور بحالی کا کام محکمہ آثار قدیمہ سائنسی طریقے سے خود کرے گا۔

مندر انتظامیہ نے مورتیاں محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کرنے سے منع کردیا۔ وہ مورتیاں مندر میں رکھنا اور پوجا کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین