• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹش کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد ممبر یورپین پارلیمنٹ نوشینہ شاہین مبارک کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کے اقدامات نے بھارت کا جمہوری چہرہ داغدار کردیا ہے۔

یورپین پارلیمنٹ کے باہر نمائندے سے بات کرتے ہوئے بیرونس نوشینہ مبارک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال آزاد اور جمہوری دنیا کے لیے تو پریشان کن ہے ہی لیکن اس کے لیے بھارت کے اندر موجود جمہوریت پسندوں کو زیادہ پریشان ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے علاوہ بھارت کے اندر موجود جمہوریت پسندوں کو سوچنا چاہیے کہ مودی حکومت کے اقدامات نے بھارت کا جمہوری چہرہ داغدار کردیا ہے۔

اُن کے اس تاثر کو شدید نقصان پہنچا ہے جو اس کے ایک جمہوری اور اسیکولر ملک ہونے کے بارے میں پھیلا ہوا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں کہ اگر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ میں کوئی ارجینسی قرارداد پیش کی جائے تو آپ کا کیا رد عمل ہوگا؟ نوشینہ مبارک نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کی اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے آزادانہ طور پر کوئی خبر نہیں آرہی، وہاں کرفیو نافذ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں خوراک نہیں ،ادویات کے ختم ہونے کی بات ہو رہی ہے۔ اس سے بڑھ کر اور کیاایمر جنسیہو سکتی ہے ۔

نوشینہ مبارک نے بین الاقوامی دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال پر فوری ایکشن لے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرے۔

تازہ ترین