• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں پھرمندی،100انڈیکس 30پوائنٹس کم ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، حکومتی مالیاتی اداروں کے ہاتھ کھینچ لینے کے نتیجے میں جمعرات کوپھر مندی ریکارڈ کی گئی اور 100انڈیکس 30پوائنٹس کم ہو گیا، سرمایہ کاری مالیت 28ارب 53کروڑ روپے گھٹ گئی ،کاروباری حجم گزشتہ روزکی نسبت 13.69فیصدزائدجبکہ 59.06 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے جمعرات کو سرمایہ کاری میں عدم دلچسپی دیکھی گئی ،جس سے مارکیٹ میں فروخت کا دبائونظر آیا اوردوران ٹریڈنگ 100انڈیکس 30144کی سطح پربھی دیکھاگیا تاہم بعد غیرملکی سرمایہ کاروں ی جانب سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی جس کے نتیجے میں 70پوائنٹس ریکور ہوگئے تاہم مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 29.96پوائنٹس کمی سے 30214.77پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کومجموعی طورپر 342کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 122کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 202کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 28ارب 53کروڑ 31لاکھ 48ہزار 422روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 61کھرب 38ارب 60کروڑ 26لاکھ 96ہزار 725روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر 14کروڑ 65لاکھ 37ہزار 210شیئرز کا کاروبارہوا، جو بدھ کی نسبت ایک کروڑ 76لاکھ 50ہزار 680شیئرز زائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیوکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت 87.30روپے اضافے سے 1833.46روپے اورملت ٹریکٹرکے حصص کی قیمت 28.49روپے اضافے سے 693.61روپے پر بند ہوئی۔

تازہ ترین