• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے بڑھ گیا، اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے کی کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ، انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کا اضافہ لیکن اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے کی کمی ہوئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 156.45 روپے سے بڑھ کر 156.57 روپے اورقیمت فروخت 156.55 روپے سے بڑھ کر 156.67 روپے ہوگئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.10 روپے سے گھٹ کر 156.00 روپے اور قیمت فروخت 156.60 روپے سے گھٹ کر 156.00 روپے ہوگئی۔

تازہ ترین