• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹو مکینکا جوہانسبرگ نمائش میں 5 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں 18ستمبر سے شروع ہونے والی آٹو پارٹس و ایسیسریز کی عالمی نمائش آٹو مکینکا جوہانسبرگ میں پاکستان سے 5کمپنیاں شرکت کریں گی ،ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق اس چار روزہ نمائش میںٹڈاپ کے تحت پاکستان پویلین کا انعقاد کیا جائیگا،آٹو مکینکا جوہانسبرگ ،جنوبی افریقہ کی آٹو سروس انڈسٹری کی صفِ اوّل کی بین الاقوامی نمائش ہے جو کہ ذیلی سہارا ریجن کے تجارتی خریداروں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے، یہ جنوبی افریقہ میں آٹو موٹیو سیکٹر سے جڑے کاروباری افراد کے لئے ملاقات کا اہم مرکز ہے، یہ نمائش پوائنٹ آف سیل سے لے کر سروس اور ری سائیکل اور ویسٹ ڈسپوزل تک آٹو موٹیو آفٹر مارکیٹ کی پوری ویلیو چین کو کاروباری افراد کے لئے پیش کرتی ہے۔2017 کے ایڈیشن میں اس نمائش میں 620 نمائش کنندگان نے 26 ممالک سے شرکت کی تھی۔2019 میں اس نمائش میں پاکستانی خریداروں کی دلچسپی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس برس 50 سے زائد تجارتی خریداروں کی پاکستان سے شرکت متوقع ہے۔آٹو مکینیکا شنگھائی دسمبر 2019 میں منعقد کی جائے گی جبکہ آٹو مکینیکا ریاض فروری اور آٹو مکینکا ویتنام مارچ 2020 میں منعقد کی جائے گی۔

تازہ ترین