• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین پارلیمنٹ کے سامنے کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے مظاہرہ

اوورسیز پاکستانیز کرسچئین الائینس OPCA کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے یورپین پارلیمنٹ کے سامنے ایک مظاہرہ کیا گیا۔

جس میں نیدرلینڈ، جرمنی، بیلجئیم اور دیگر ممالک سے آنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

اس موقع پر کرسچئین الائینس کے چیئرمین اعجاز میتھیو ذوالفقار، سیکٹری جنرل عارف سردار، بیلجئیم کے کو آرڈینیٹر لطیف بھٹی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مسیحی روحانی پیشوا پوپ فرانسس، اقوام متحدہ،  یورپین یونین، کامن ویلتھ ممالک اور او آئی سی سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں۔

ان خطابات کے دوران مقررین نے مسئلہ کشمیر کے سیاسی اور اخلاقی پہلوؤں اور اس دوران وہاں بھارتی آرمی کے مظالم پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ جنگیں اس مسئلے کا حل نہیں نکال سکیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ دنیا اسے باہمی مسئلہ قرار دے کر نظر انداز نہ کرے اور مذاکرات نہ کرنے والے پر دباؤ ڈالے۔

اس موقع پر یورپین پارلیمنٹ کے ممبر شفق محمد اور چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید بھی مظاہرے میں اظہار یکجہتی کے لیے پہنچے۔

واضح رہے کہ اس مظاہرے کے آغاز کے فوراً بعد ہی تیز بارش شروع ہوگئی لیکن مظاہرین ڈٹے رہے اور مظاہرے کو جاری رکھا۔

تازہ ترین