آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات19؍محرم الحرام 1441ھ 19؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر وزیر عثمان نے انٹرنیشنل پروفیشنل فائٹ جیت لی

باکسروزیرعثمان نےانٹرنیشنل پروفیشنل فائٹ جیت لی


باکسر وزیر عثمان نے دوسری انٹرنیشنل پروفیشنل فائیٹ میں تھائی لینڈ کے کھلاڑی کو شکست دے دی، وزیر عثمان نے اس کامیابی کو مظلوم کشمیریوں کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عثمان وزیر کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع استور ضلعی ہیڈ کواٹر گوریکوٹ وزیر خاندان سے ہے۔

اس سے پہلے وزیر عثمان نے اپنے پروفیشنل  کیر ئیر کی پہلی فائیٹ جیت کر گلگت بلتستان کے پہلے انٹرنیشنل اور نیشنل باکسر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

وزیر عثمان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری براے ہیلتھ برکت جمیل نے کہا کہ باکسر وزیر عثمان نے پوری دنیامیں گلگت بلتستان بلخصوص استور کا نام روشن کیا ہے، وزیر عثمان کی کامیابی پر گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید