• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 8 محرم کا مرکزی جلوس اختتام پذیر

کراچی میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوا، جلوس کی گذرگاہوں کو کنٹینر لگا کر سیل کیا گیا تھا، سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی تعینات رہی۔

کراچی میں 8 محرم کا مرکزی جلوس اختتام پذیر


8 محرم الحرام کی مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہوئی، مجلس سے خطاب میں علامہ کمیل مہدوی نے واقعہ کربلا اور نواسۂ رسول حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ کی سیرت اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔

مجلس کے بعد جلوس برآمد ہوا، اسکاؤٹس، پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے تلاشی کا کام سرانجام دیا، جلوس سے قبل سراغ رساں کتوں کی مدد سے راستے کی سوئپنگ بھی کی گئی۔

ایم اے جناح روڈ پر ترقیاتی کام کے باعث جلوس کو کوریڈور تھری سے گزارا گیا، جلوس کے شرکاء نوحہ خوانی کرتے رہے، جلوس صدر سے ہوتا ہوا ایم اے جناح روڈ اور پھر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔

جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینر لگا کر سیل کیا گیا تھا، جلوس کی مانیٹرنگ کے لیے 3 کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی قائم کیے گئے تھے، جبکہ جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی گئی، مرکزی جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس بھی بند رہی۔

تازہ ترین