• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے بلوں کی اقساط بند ہونے سے مشکلات میں اضافہ

لاہور(سپیشل رپورٹر) بجلی کی قیمتوںمیں اضافے کے بعد صارفین کے لئے بلوںکی ادائیگی مشکل ہو گئی ، کسٹمر سنٹروں میں بلوںکی اقساط کےلئے آنےوالوںکا رش بڑھ گیا ۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران لیسکو ہیڈ کوارٹر کے باہر کسٹمر سروس سنٹر میں ہزاروں صارفین نے بلوںکی اقساط کے لئے رابطہ کیا جن میں ڈھائی ہزار صارفین کے بلوںکی اقساط کی گئیں ۔ صارفین نے بتایا کہ محکمہ نے کمرشل اور صنعتی بلوںکی اقساط بند کر رکھی ہیں، سب ڈویژن اور ذویژنل دفاتر میں ایس ڈی او اور ایکسین نے گھریلو بلوںکی اقساط بھی بند کر دی ہیں، صارفین نے کہا کہ ریکوری ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے فیلڈدفاتر میںعملہ اقساط کے لئے تعاون نہیںکر تا اور دفاتر کے باہر بلوں کی اقساط بند کرنے کے نوٹس لگے ہیں، لیسکو انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ کسٹمر سنٹروں اور فیلڈ دفاتر میں اقساط کی سہولت مہیا کر ے ، ناجائز بلوں سے نجات دلائی جائے اور حکومتی فیصلہ کے مطابق پندرہ دن پہلے بل تقسیم کئے جائیں۔
تازہ ترین