• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں انتہا پسندی اس خطر ناک حد تک بڑھ چکی ہے کہ غیر ملکیوں کے لیے اب سیکیورٹی اور تحفظ کے اعتبار سے بھارت کو جنوبی ایشیا کا خطرناک ترین ملک قرار دیا گیا ہے اور دنیا کے خطرناک ملکوں میں بھارت کا پانچواں نمبر ہے۔

خاص طور پر غیر ملکی خواتین کے معاملے میں بھارت قطعی غیر محفوظ ہے۔

یہ سروے تارکین وطن کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم، انٹرنیشن نے کیا ہے ۔

سروے میں 182 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 20 ہزار سے زائد افراد سے رائے لی گئی ۔

غیر ملکیوں کے لیے خطرناک ملکوں کی فہرست میں برازیل پہلے نمبر پر، برطانیہ اور امریکا بھی فہرست میں بالترتیب 13 ویں اور 16 ویں نمبر پر موجود ہیں ۔

پاکستان غیر ملکیوں کے لیے خطرناک ترین ملکوں کی فہرست کے ابتدائی 20 ممالک میں بھی شامل نہیں ۔

تازہ ترین