آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات 14؍ربیع الثانی 1441ھ 12؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

میئر کراچی کے فروغ نسیم کی کمیٹی پر تحفظات

وسیم اختر کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے 


میئر کراچی وسیم اختر  نے اپنی ہی پارٹی کے بیرسٹر فروغ نسیم  کی سربراہی میں بنائی گئی کراچی کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کو کمیٹیوں کی نہیں فوری وسائل کی ضرورت ہے، ہر شخص مشورے دیتا ہے فنڈز کوئی نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی آئی سی یو میں پڑا ہے، کمیٹی بننے سے فوری حل نہیں نکل سکتے، مشورے اور تجاویز بہت دے چکے، کچرا اٹھانا کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے، پیسے یا مشینری دیں پھر دیکھیں کچرا کیسے اٹھتا ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر  نے وزیرِ اعظم عمران خان سے کراچی کو فنڈز دینے کا مطالبہ کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فنڈز دینے کے لیے اگر بلدیاتی انتخابات کا انتظار کیا جارہا ہے تو ضابطے کی کارروائیوں میں ہی ایک سال لگ جائے گا۔

وسیم اختر نے یہ بھی کہا کہ اگر فنڈز کی منظوری دی گئی تو پیسے نئے میئر کے ہاتھ میں ہی آئیں گے۔

قومی خبریں سے مزید