• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو کا فلسطینی وادی کو بھی اسرائیل سے جوڑنے کا اعلان

تل ابیب /ریاض (جنگ نیوز/شاہد نعیم) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے منگل کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ وہ دوبارہ انتخاب جیتنے کی صورت میں فلسطینی علاقے میں واقع وادی اُردن اور شمالی بحیرہ مردار کا اسرائیل سے الحاق کرینگے۔دوسری طرف سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے غرب اردن اور بحیرہ مردار سمیت مغربی کنارے کے بعض حصے ضم کرنے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کی ہے۔ایوان شاہی سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کی طرف سے کیا جانے والا اعلان خطے میں کشیدگی کو خطرناک حد تک لے جانے کا باعث بنے گا۔

تازہ ترین