• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدا ئے اسلام کی قر بانیاں امت کو اتحاد کا درس دیتی ہیں، مولانا امجد خان

لاہور(نمائندہ خصوصی)شہدا ئے اسلام کی قر بانیاں امت کو رواداری اخوت اور اتحاد کا درس دیتی ہیں حضرت حسنؓ اور حضرت حسین ؓاور دیگر صحابہ کرام ؓ کا کردار ہمارے لیئے مشعل راہ ہے آج کردار حسین ؓ کو عام کر نے کی ضرورت ہے ، اسلام کے نفاذ کے بغیر ملک بحرانوں سے آزاد نہیں ہو سکتا ہے ان خیالا ت کا اظہار جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجدخان نے مختلف اجتماعات خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان اجتماعات سے مولانا مفتی عزیز الرحمن ،حافظ اشرف گجر ،مفتی عقیل احمد ،مولانا فصیح الدین سیف ،مفتی عبد الحفیظ ،مولانا عبد المنان انبالوی محمد افضل خان ،حافظ نیر احمد احرار،مفتی سیف اللہ ،قاری شبیر احمد عثمانی، قاری سلیم اللہ قادری ،شاہد اسرار صدیقی ،قاری محمد عمران رحیمی نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین