• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنزانیہ میں چیتا سیاحوں کی گاڑی پر چڑھ دوڑا

تنزانیہ میں چیتا سیاحوں کی گاڑی پر چڑھ دوڑا


افریقہ کے سفاری پارک میں خونخوار چیتا آرام کرنے کےلیے سیاحوں کی گاڑی پر چڑھ دوڑا۔

یہ مناظر افریقی ملک تنزانیہ کے سفاری پارک میں اس وقت دیکھے گئے جب امریکی سیاحوں کا گروپ سیر کر رہا تھا کہ اچانک ایک چیتا جیپ پر چڑھ گیا اور یوں بیٹھ گیا کہ جیسے بہت تھک گیا ہو اور آرام کرنا چاہتا ہو۔

چیتے کی آمد پر سیاح بیحد خوفزدہ ہوگئے تاہم ساتھ موجود سفاری گائیڈ نے انہیں سانس روک کر مجسمے کی طرح بیٹھنے کی ہدایت کی تاکہ چیتا ان پر حملہ نہ کر سکے۔

سفاری گائیڈ کا مشورہ کام آیا اور یوں چیتاآرام کا شوق پورا کر کے گاڑی سے اتر گیا اور سیاحوں نے بھی چیتے کے جانے پر سکون کا سانس لیا۔

تازہ ترین