• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل: اسپشل فورس بیس پر خودکش حملہ، 4 اہلکار ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعرات کو ایک خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی جنوبی کابل میں اسپشل فورس کے ایک بیس کے قریب اڑا دی، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

افغان وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی اسپیشل فورسز کے بیس کے قریب دھماکے سے اڑا دی۔

خودکش حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے سے قبل علاقے میں جھڑپیں ہوئی تھیں، تاہم افغان وزارتِ دفاع نے اس کی تردید کی ہے۔

ادھر اس خودکش حملے کی ذمے داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔

تازہ ترین