• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پر قبضے کی سازش مسترد کرتے ہیں: بلاول

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری پریس کانفرنس کرتے ہوئے


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی پر قبضے کی کوشش اور سازش کو مسترد کرتے ہیں۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سندھ کے علاقے میہڑ پہنچے جہاں انہوں نے ایم پی اے فیاض بٹ کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں بلاول نے کہا کہ کراچی پر قبضے کی کوشش وفاق کی طرف سے صوبائی خود مختاری پر حملہ ہو گا، یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔

ایک صحافی کی جانب سے شادی کے سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں کئی بار اس کا جواب دے چکا ہوں، اب نو کمنٹ۔

اسے سے قبل چیئرمین پی پی پی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز کراچی پر قبضے کا اعلان کیا ہے، صوبے کے خلاف اس سازش کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آرٹیکل 149 کے بارے میں آنے والی خبروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ کیا مذاق ہے کہ وسائل بھی چھین لو اور اعلان کرو کہ وفاق کراچی پر قبضہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے معاشی حقوق چھیننے کے بعد یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وفاق بچے گا؟ ظلم ایک حد تک برداشت ہوتا ہے، اس حکومت کو گھر بھیجنا پڑے گا۔

تازہ ترین