• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن بڑے بھائی ہیں، دھرنے پر جلد بات کرینگے: شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف اور مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن میرے بڑے بھائی ہیں۔

پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے دھرنے میں شرکت کے حوالے سے جلد بات کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر 6 ممبران پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے کے باعث موجود نہیں تھے جس پر ہم نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

اپنے بڑے بھائی سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے حوالے سے شہبازشریف نے کہا کہ ان سے آج ملاقات ہوئی، وہ سلام کہہ رہے تھے۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ سابق وزیر اعظم کا مورال کیسا ہے جس پر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کا مورال ہائی ہے۔

تازہ ترین