• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا سے سیریز، کرکٹ بورڈ حکومت سے رہنمائی لے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سری لنکا کرکٹ سیریز کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومت سے رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مہمان ٹیم کو ملنے والی دھمکی کے بعدپی سی بی نے حکومت کو صورت حال سے آگاہ کر دیا ہے۔ کرکٹ سری لنکا کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے، دورہ پاکستان پر انتہائی ذمہ داری سے فیصلہ کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پی سی بی سری لنکن کرکٹ ٹیم کی مکمل حفاظت اور سیکیورٹی کے عزم کو دہراتا ہے، اس سلسلے میں سری لنکا کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے حکومتی سطح پر معاملے کو حل کرنے کی درخواست کی ہے۔ پی سی بی اس حساس معاملے پر مزید تبصرہ کرنے سے گریز کررہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا کے بورڈ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے دفتر نے ہدایت جاری کی ہے کہ مختصر طرز کرکٹ کے 6 میچوں کے دورے میں سری لنکا ٹیم کے خلاف ممکنہ دہشت گرد خطرے کے حوالے سے باوثوق معلومات ملنے کے بعد صورت حال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔

تازہ ترین