• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ سے راکٹ حملوں پر جنگ ناگزیر، نیتن یاہو کی دھمکی، وادی اردن سے متعلق بیان پرروس کا اظہار تشویش

مقبوضہ بیت المقدس ( ایجنسیاں ) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک بار پھر سے اسرائیلی انتخابات سے قبل جنگ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ سے فلسطینی راکٹ حملوں کی وجہ سے ساحلی علاقے پر اسرائیلی جارحیت نا گزیر ہوتی جا رہی ہے،قوام متحدہ اور روس نے تشویش ظاہر کی ہے،نیتن یاہو نے اپنے منصوبے کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ کی حکمران جماعت حماس کی جانب سے ان حملوں کو روکنے سے انکار اور ناکامی کی وجہ سے وہ غزہ پر جنگ مسلط کرنے کے موزوں وقت کا انتخاب کریں گے،اسرائیلی وزیر اعظم 16 ستمبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل اپنی سیاسی مہم کو ہر پہلو سے مکمل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں،نیتن یاہو روسی صدر سےملاقات کیلئے ماسکو روانہ ہوگئے ،اس سے قبل روس نے خبر دار کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے میں وادی اردن کواسرائیل میں ضم کرنے کے اعلان سے خطے میں کشیدگی اور تناو میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین