• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچنی فیڈر پر بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ ، عوام کی زندگی اجیرن

پشاور( نیوزڈیسک )قومی وطن پارٹی ضلع پشاور کے سینئر وائس چیئرمین امجد علی خان مہمند نے علاقہ مچنی فیڈر پر بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ 24گھنٹوں میں صرف تین گھنٹے بجلی ہوتی ہے باقی 21گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف اہلیان علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے بلکہ مسجدوںمیں وضو اور گھروں میں پینے کیلئے پانی موجود نہیں۔ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ علاقہ مچنی کے فیڈر پر ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ضلع پشاور کا علاقہ قلعہ شاہ بیگ اورضلع مہمندکے متعدد علاقوں میں طویل ترین لوڈشیڈنگ کے ذریعے اہلیان علاقہ کی زندگی اجیرن بنا دی گئی۔انھوں نے کہا کہ ہم نے یہ مسئلہ بار بار واپڈا کے اعلیٰ حکام کے نوٹس میں بھی لایا لیکن لوڈشیڈنگ میں کوئی کمی نہیں لائی گئی۔انھوں نے کہا کہ اگر اس مسئلہ کا فوری نوٹس نہ لیا گیا اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا امتیازی سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا حکام پر عائد ہو گی۔
تازہ ترین