• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختر شیرانی

خدا کی قدرت کے ہیں نظارے

! زمیں پہ پھو ل آسماں پہ تارے

سمے ہیں یہ کیسے پیارے پیارے

! زمیں پہ پھو ل آسماں پہ تارے

وہ سارے سنسار کا خدا ہے

سب اس کی قدرت ہی سے بنا ہے

اسی کی قدرت نے ہیں نکھارے

! زمیں پہ پھو ل آسماں پہ تارے

یہ باغ ایسے کھلائے کس نے؟

چراغ ایسے جلائے کس نے ؟

یہ سب خدا ہی نے ہیں سنوارے

! زمیں پہ پھو ل آسماں پہ تارے

ہیں پھول سب حور کی سی صورت

ستارے سب نور کی سی مورت

ہیں کیسے جنّت کے سے نظارے

! زمیں پہ پھول آسماں پہ تارے

خدا نے دنیا بنائی ساری

! زمیں کی بستی بسائی ساری

یہ کر رہے ہیں ہمیں اشارے

! زمین پہ پھول آسمان پہ تارے

خدا کی عظمت کے گیت گاؤ

! خدا کی وحدت کے گیت گاؤ

خدا کی کرتے ہیں حمد سارے

! زمیں پہ پھو ل آسماں پہ تارے

تازہ ترین