• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ٹرانسپورٹ نیٹ ورک (آر اے ٹی پی) کی تمام یونین نے آج مکمل طور پر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

ٹرانسپورٹ یونین کے اعلان کے مطابق تمام یونین حکومت کی طرف سے نئے پنشن کے نظام میں اصلاحات لانے کے منصوبوں کے خلاف احتجاج کررہی ہیں جس کے باعث آج 13 سمبر بروز جمعہ کو ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔             

پیرس میٹرو ، بس اور آر آئی آر مضافاتی ٹرین نیٹ ورک چلانے والے آر اے ٹی پی نے لوگوں کو اس دن کم سے کم سفر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

یہ ہڑتال صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے فرانس کے پنشن سسٹم میں مجوزہ اصلاحات کے خلاف کی گئی ہے جو تاریخ میں پہلی مثال ہوگی ۔

صدر میکرون کے مطابق ان اصلاحات سے معیاری پنشن کے ساتھ موجودہ نظام کو آسان بنایا جائے گا اور کام کرنے والے برسوں کے لحاظ سے ریٹائرمنٹ کی عمر کا تعین ہوگا۔

ٹرانسپورٹ کے کارکنان جن کو جلد ریٹائرمنٹ کی کچھ چھوٹ ہے ، ان تبدیلیوں سے خاص طور پر متاثر ہوں گے، مثال کے طور پر میٹرو ڈرائیور 55 سال کی عمر میں پوری پنشن پر ریٹائر ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب پیرسمیٹرو اور دیگر ٹرانسپورٹ نیٹ ورک اس ہڑتال سے بری طرح متاثر ہوگا، متاثر ہونے والی ٹرانسپورٹ چین میں میٹرو کی 10 بڑی لائینوں سمیت بسوں کو بھی شدید نقصان پہنچے گا۔

پیرس کی دو خودکار لائنیں (1 اور 14) معمول کے مطابق چلیں گی لیکن مسافروں کی ذیادتی کا خطرہ ہے۔

مضافاتی ٹرینیں (RER) لائنزA اور اپنے اقات کار سے ہٹ کر چلیں گی۔ لائن A پر ایک ٹرین اور لائن بی پر پانچ میں سے ایک ٹرین چلے گی۔ 

لائن بی پیرس کو چارلس ڈی گول ایئر پورٹ سے منسلک کرتی ہے لہذا پروازوں والے مسافروں کو متبادل راستوں کی منصوبہ بندی کرنی پڑے گی۔

تازہ ترین