• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سندھ کی صوبائی وزیر شہلا رضا کےدفتر میں آگ لگ گئی۔

سندھ سیکرٹریٹ کے قریب واقع صوبائی وزیر ترقی نسواں شہلا رضا کے دفتر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

 شہلا رضا کے دفتر اور چیمبر میں آگ بجھانے کے لیے دو فائر ٹینڈرز نے فرائض انجام دیئے۔

فائربریگیڈ حکام کےمطابق بیرک نمبر اکانوے مکمل طور پر جل کرتباہ ہوگیا ہے۔

آگ لگنے سے شہلا رضااور وزیر فشریز و لائیو اسٹاک عبدالباری پتافی کے دفتر کا ریکارڈ جل گیا ہے ۔

آگ سے محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کے ڈائریکٹر ایویلیوایشن کا دفتر بھی متاثر ہوا۔

 دفتر میں لگی آگ تیزی سے پھیلی جس کے باعث تمام   فرنیچر جل گیا۔

 آگ کی شدت بہت زیادہ ہے، آگ نماز جمعہ کے اوقات میں لگی۔

نماز کے وقفے کے باعث دفتر میں کوئی اسٹاف موجود نہیں تھا اس لئے کسی جانی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔

اس بارے میں شہلا رضا کا کہنا ہے کہ میرے دفتر میں کام کرنے والا اسٹاف بچ گیا، اس سے بڑی بات میرے لئے کوئی نہیں ہو سکتی، بس  دفتر کے باہر لگے درخت بچ جائیں۔

انہوں نے آگ لگنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، گزشتہ روز سے دفتر کے کچھ اے سی خراب تھے اور ان کو ٹھیک کرنے کا عمل جاری تھا۔

تازہ ترین