• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا اسرائیل کے عرب باشندوں کے انتخابات میں متوقع کامیابی پر نفرت انگیز تنقید کے سبب فیس بک انتظامیہ نے اُن کا اکائونٹ عارضی طور پر بلاک کردیاہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینیوں، عربوں اور مسلمانوں سے ’ نفرت‘ اسرائیلی لیڈر شپ کا سب سے زیادہ بکنے والا منجن ہے ، سوشل میڈیا کو بھی بعض اوقات صہیونی لیڈروں کا بائیکاٹ کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جھوٹے گواہوں کے سہارے داغدار کیا جا رہا ہے، نیتن یاہو

نیتن یاہو کا بھی عرب برادری کے خلاف نفرت پرمبنی ایک بیان فیس بک کو ناگوار گزرا جس پر ان کا اکائونٹ بلاک کردیا گیا۔

نیتن یاھو نے اسرائیل کے عرب باشندوں کے کنیسٹ کے انتخابات میں متوقع کامیابی پر تنقید کرتے ہوئے ان کے خلاف نفرت پر اکسانے کی کوشش کی تھی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہوکے بیٹے  یئر نتین کانفرت آمیز مواد پوسٹ کرنے پر فیس بک نے اکاؤنٹ عارضی طور بلاک کردیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک پر اپنے پیروکاروں کو بھیجے گئے ایک نجی پیغام میں نیتن یاہو نے خاص طور پر عرب شہریوں اور رکن پارلیمنٹ ایمن عودہ کے خلاف نفرت پراکسانے کی مذموم کوشش کی تھی۔

اُنہوں نے لکھا کہ آئندہ ہفتے اگر عربوں اور بائیں بازو کے لیڈروں، ایئرلبید ، لائبرمین اور ایمن عودہ پر مشتمل حکومت قائم ہوتی ہے تو وہ بہت کمزور حکومت ہوگی۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اس حکومت میں عرب باشندے جو ہمیں صفحہ ہستی سے مٹانے کے درپے ہیں حکومت کا حصہ بن کر ایران کے لیے جوہری بم بنانے کی راہ ہموار کریں گے، اس طرح عرب اور ایران مل کرہمیں تباہ کردیں گے۔

واضح رہے کہ 2018 میں بھی نیتن یاہو کے بیٹے یئر نتین یاہو کا نفرن انگیز پوسٹنگ تقاریر پر فیس بُک اکاؤنٹ بلاک ہو چکا ہے۔

تازہ ترین